شیر گڑھ امن جرگہ کا سود کرنیوالوں کیخلاف اعلان جنگ

شیر گڑھ امن جرگہ کا سود کرنیوالوں کیخلاف اعلان جنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) صوبائی امن جرگہ نے سودی کاروبار کے خلاف اعلان جنگ کردیا سودی کاروبار اور انڈرپلے کا دھندہ کرنے والے ماہ رمضان سے قبل از خود اس غیر اسلامی فعل کو ترک کریں جن جن لوگوں کے ساتھ ان کے رقم کا تنازعہ ہے اور ان کی جائیدادیں اور مکانات اپنے نام لکھوا دئیے ہیں فوری طور پر واپس کردیں بصورت دیگر ایسے لوگوں کے گھروں کو نظر آتش کردیا جائے گا جمعہ کے روز شیرگڑھ کے مقام پر صوبائی امن جرگہ نے سودی کاروبار اور انڈرپلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور جلسہ منعقد کیا تفصیلات کے مطابق صوبائی امن جرگہ نے جمعہ کے روز شیرگڑھ کے مین بازار میں شاہراہ ملاکنڈ پر سودی کاروبار اور انڈرپلے کے خلاف صوبائی ،ضلعی اور مقامی قائدین کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور مین بازار میں ہاتھیان چوک کے مقام پر شاہراہ ملاکنڈ پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا ریلی میں پورے علاقے کے مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں صوبائی امن جرگہ سے منسلک سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے نجی سطح پر سودی کاروبار اور انڈرپلے کے خلاف مختلف نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے ریلی کے شرکاء سودی کاروبار اور انڈرپلے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے احتجاجی جلسے سے صوبائی امن جرگہ کے چیرمین سید کمال شاہ ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری ارشد منان ایڈوکیٹ ، ضلعی صدر مجیب الرحمان ،نشتر خان ، ضلعی کونسلر کمال خان ، کونسلراشفاق ، سجاد انور ، ناصر خان ، محمد حنیف ، عبدالشکور ، شمس القیوم ، بہاؤالدین اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ ہے صوبائی امن جرگہ نے اللہ اور اس کے رسول کو للکارنے والوں کے خلاف جہادکاعزم کیاہوا ہے امن جرگہ نہ صرف پورے ضلع مردان بلکہ پورے صوبے سے سودی لعنتی کاروبار کا خاتمہ کرے گی علماء کرام اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمان اس لعنت کے خلاف امن جرگہ کے دست وبازو بنے صوبائی امن جرگہ ایک غیر سیاسی فورم ہے جو معاشرتی برائیوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اس میں ہر مکتبہ فکر اور ہر سیاسی نظریہ فکر رکھنے والے شامل ہیں امن جرگہ نے اغواء کاروں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے سخاکوٹ کے علاقے سے اغواء کار اور کارچوروں کو بھگایا اب ضلع مردان سمیت پورے صوبے سے سودی کاروبار کرنے والوں کا خاتمہ کرنا ہیں اس جہاد کا آغاز شیرگڑھ سے کیاگیا رمضان کے مہینے سے قبل یہ لعنتی کاروبار کرنے والے اس کاروبار کو ترک کریں اس کاروبار کے ساتھ وابستہ تمام مسئلے از خود حل کریں بصورت دیگر ماہ رمضان کے بعد امن جرگہ ایسے لوگوں کے گھروں کو جلائے گی اور ان کو صوبہ بدر کیاجائے گا