پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 11مئی کو جلسہ سے خطاب کرینگے

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 11مئی کو جلسہ سے خطاب کرینگے

بنوں( نمائندہ پاکستان)11مئی کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا اور یہ جلسہ ایک ریفرنڈم ہوگا جو کہ ثابت کریگا کہ بنوں کے عوام کس کے ساتھ ہیں ؟ان خیالات کا اظہار علاقہ ممند خیل کے سماجی شخصیت الحاج سمید اللہ خان وزیر ممند خیل نے اخباری نمائندوں سے حصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے بنوں میں اپنے سیاسی مخالفین کو کمزور کیا اور پی کے72کو تحصیل کا درجہ دینے سمیت کیڈت کالج،ڈی گریڈ ہسپتال،ٹیکنیکل کالج،سڑکیں ،تعلیمی ادارے،ڈگری کالج،ڈیم،بڑے بڑے پل،ریسکیو 1122منطور کروائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے جلسہ کے دوران صرف پانچ یونین کونسلوں کیلئے گیس کا اعلان کیا اور یہ کوئی نیا اعلان نہیں تھا کیونکہ ان پانچ یونین کونسلوں کیلئے گیس کی منظوری سابقہ حکومتوں نے دس سال پہلے دی تھی اب چونکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنوں میں جلسہ کرنے آرہے ہیں تو ہم توقع بھی رکھتے ہیں اور ان سے پرزور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ بنوں کی تمام یونین کونسلوں کو گیس کی فراہمی کیلئے اعلانات کریں کیونکہ عوام کا مسئلہ ایئرپورٹ اور سڑکیں نہیں بلکہ عوام کا مسئلہ صحت،پانی،بجلی اور گیس ہے عمران خان بنوں کی تمام 49یونین کونسلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ہر یونین کونسل کو گیس کی فراہمی کیلئے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں انشاء اللہ بنوں تحریک انصاف کا گڑھ بن جائیگا اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ اول