پاکستان کی نظریاتی و جغرافیا سرحدوں کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے ، حافظ سعید

پاکستان کی نظریاتی و جغرافیا سرحدوں کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے ، حافظ سعید

لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب سے سیرت رسول ؐ نکال کر بچوں کو ہندووانہ تہذیب سے وابستہ کیا جارہا ہے۔ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے دور کرنے کیلئے نصاب میں تبدیلیاں کی گئیں۔پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے‘ اسکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔انگریز نے برصغیر میں فرقہ واریت کو پروان چڑھایااور مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی کوششیں کی گئیں۔مسلمان بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ صلیبیوں ویہودیوں کا شروع دن سے یہ ایجنڈا رہا ہے کہ مسلمانوں میں مذہب کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کھڑے کئے جائیں تاکہ فرقے مضبوط ہوں اور ان کی صلاحیتیں ایک دوسرے کیخلاف استعمال ہوں۔مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے انہوں نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں ان کی سیاست و معیشت اور کلچر سکھا گیا۔مصر ، شام اور مشرق وسطیٰ سمیت جہاں کہیں بھی انگریز کا قبضہ رہاوہاں یہی صورتحال نظر آتی ہے جو آج پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہاکہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزر گیا مسلمان ابھی تک اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہو سکے۔ان کی معیشت، سیاست اور کلچر اپنا نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے انگریز کی دی ہوئی سوچ کے تحت چلائے جارہے ہیں۔علماء مسلم امہ کی رہنمائی کریں اور سیرت رسول ؐکے مطابق تربیت کریں تواللہ تعالیٰ آسمانوں سے کامیابیوں کے دروازے کھول دے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے دور کرنے کیلئے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ سیرت رسول ؐ کے ابواب ختم کر کے بچوں کو ہندووانہ تہذیب سے وابستہ کیاجارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان نعمت کے طور پر دیا لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔ چاہیے تو یہ تھا کہ قیام پاکستان کے بعد ہم اللہ تعالیٰ سے کئے گئے عہد کو پورا کرتے اور ملک میں اسلامی شریعت کو نافذ کیا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ مصائب و مشکلات سے دوچار ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ساری تہذیبیں خودکشی کر رہی ہیں۔ مغرب زوال پذیر ہے اور باطل نظام دم توڑ رہے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مصلحت پسندی چھوڑ دیں، اغیار کی بجائے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں اور مظلوم مسلمانوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔

حافظ سعید

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...