کراچی،ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی،ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے رضویہ میں چھاپہ مارکر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث کالعدم جماعت کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رضویہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 2دہشت گردوں فہیم الحق اور عبید کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر مسلح حملے کرنے کا اعتراف کیاہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے دروان تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل نیپا چورنگی اور ناظم آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک پولیس پر6 حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 4 جوان جاں بحق اور5 زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر