نیو کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، محمد حسین سموں

نیو کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، محمد حسین سموں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما محمد حسین سموں نے نیوکراچی 11-D اور 11-J سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے علاقے کے عوام بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ ہفتے دس دن میں ایک بار پانی آتا ہے اور اس کا پریشر بھی انتہائی کم ہوتا ہے۔جس سے گھر وں میں پانی نہیں پہنچتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیربلدیات سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی حالت زار پر رحم کریں اور پانی کی فراہمی فل پریشر کے ساتھ ہفتے میں دو دن کریں، بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...