صوبائی سطح پر سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ، آئی جی سندھ

صوبائی سطح پر سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ، آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے حوالے سے اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مذید غیر معمولی بناتے ہں وئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پولیس رینج ، زونز اور اضلاع کے لحاظ سے پولیس پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ ، پکٹنگ سمیت ریکی نگرانی ، انٹیلی جینس کلیشن اور شیئرنگ کے عمل کو مربوط اور موثر بناتے ہوئے صوبے اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر باقاعدہ ناکہ بندی کے تحت مشکوک عناصر اور مشتبہ گاڑیوں کی کڑی نگرانی اور سرچنگ جیسے اقدامات کو انتہائی ٹھوس بنایا جائے ۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ، زونل ڈی آئی جیز کراچی اور دیگر پولیس رینج کے ڈی آئی جیز کو جاری کیئے گئے احکامات میں کہا ہیکہ متعلقہ حدود میں قائم مرکزی مساجد ، امام بارگاہں وں پر تھانہ جات کے لحاظ سے پولیس ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھتے ہں وئے نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکیورٹی فول پروف بنایا جائے اور نماز جمعہ کیحوالے سے منتخب کردہ کھلے مقامات پر بھی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پولیس کے پاس دستیاب مساجد اور امام بارگاہووں کی فہرستوں کو سامنے رکھتے ہوئے منتظمین کے تعاون سے سیکیورٹی کے حملہ پولیس اقدامات کو فول پروف بنایا جائے تاکہ بالخصوص جرائم سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام مساجد ، امام بارگاہں وں کے علاوہ تمام پبلک مقامات ، شاپنگ سینٹرز ، ریلوے اسٹیشنز ، بس ٹرمینلز ، حساس تنصیبات ، تجارتی و صنعتی ایریاز ، ہسپتالوں ، فاسٹ فوڈ چینز ، سمیت سرکاری نیم سرکاری دفاتر پر بھی سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو فول پروف بنانیکے لیئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو مذید غیر معمولی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ علاقوں میں پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت کی حکمت عملی اس طور ترتیب دیئے جائیں کہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کا احاطہ ممکن بنایا جاسکے