عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کم نہیں ہوسکتی، انجینئر نجیب ہارون

عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کم نہیں ہوسکتی، انجینئر نجیب ہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر سیاسی کمیٹی انجینئر نجیب ہارون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے وفد نے ڈاکٹر سعید آفریدی کے ہمراہ ملاقات کی اور ملاقات میں پی ایس 93کے ضمنی انتخابات تحریک انصاف کے امیدوار کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ پی ایس 93سے تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریگی ۔ وفد میں معراج شاہ، حماد، عمران جونیئر، ڈاکٹر صنوبر، ایڈووکیٹ حسن آفریدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر انجینئر نجیب ہارون کے ہمراہ قادری بھائی نے بھی وفد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ عوام اس کرپٹ نظام اور کرپٹ لوگوں سے تنگ آچکے ہیں، قوم اب کسی صورت اس لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے نظام کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔سیاسی مخالفین بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کر کے عوام کے دلوں سے چیئرمین عمران خان کی محبت کم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،تحریک انصاف کی قیادت سے ملک بھر کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر