کوہاٹ ،جعلی کرنسی اور منشیات برآمد ہونے پر 4 گرفتار

کوہاٹ ،جعلی کرنسی اور منشیات برآمد ہونے پر 4 گرفتار

کوہاٹ ( بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس نے ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی اور منشیات بر آمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ چھاؤنی کے عملے نے کاغذئی چیک پو سٹ پر چیکنگ کے دوران ایک سوزوکی میں سوار ملزم ساجد علی ولد عسکر علی سکنہ لودھی خیل کے قبضے سے چھ ہزار روپے کی جعلی کرنسی بر آمد کرکے اس کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس تھانہ صدر اور بلی ٹنگ کے اہلکاروں نے گشت کے دوران تین ملزمان ارشاد کان سکنہ تپی،رضوان شاہ اور عبد العلی سکنہ ڈھوڈہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 4170گرام چرس بر آمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...