مردان ،ملگری استاذان کا بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کیخلاف مظاہرہ

مردان ،ملگری استاذان کا بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کیخلاف مظاہرہ

مردان (بیورورپورٹ) ملگری استاذان نے خواتین پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈی ای او فیمیل کے تبادلے کا مطالبہ کیا اورخبردار کیاکہ اگر خاتون آفیسر کو تبدیل نہ کیاگیا تو سکولوں کو تالے لگائیں گے ملگری استاذا ن ضلع مردان کے صدر مرتضیٰ خان قاسم وال ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صوبائی جائنٹ سیکرٹری عثمان سنگر،وحدت اساتذہ کے صدر حافظ انعام الرحمان، ملگری استاذان شعبہ خواتین کی صدر مہرنگار ، جنرل سیکرٹری نصرت بی بی اور دیگر کی قیادت میں پی ایس ٹی کے درجنوں متاثرہ خواتین امیدوار وں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ایجوکیشن کی خاتون اورمیل آفیسر کے تبادلے اور میرٹ کے خلاف بھرتیوں کے حوالے سے نعرے درج تھے مقررین نے کہا کہ حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکال لیاگیاہے انہوں نے الزام عائد کیاکہ تمام بھرتیاں رشوت ،سفارش اور اقرباء پروی پر کی گئی ہیں ،تبدیلی اور میرٹ کے دعویداروں نے اہل امیدواروں کو نکال کر آخری وقت میں اپنے من پسند امیدواروں کو شامل کیااوراراکین اسمبلی کوخوش رکھنے کے لئے ان کے عزیز واقارب کو بھرتی کیاگیا بعدازاں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملگری استاذا ن کے مذکورہ رہنماؤں نے صحافیوں کو تحریری ثبوت فراہم کئے کہ 29سے زائد پی ایس ٹی امیدواروں کو میرٹ لسٹ سے نکال دیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن آفیسر نے بھرتی کے لئے دوہرے معیار اپنائے رکھا زیادہ تر امیدواروں کو ڈومیسائل،مستقل ایڈریس اور نکاح ناموں کے شرائط پر میرٹ لسٹ سے باہر کیاتاہم اپنے منظور نظر امیدواروں پر یہ شرائط لاگونہیں کئے گئے انہوں نے کہاکہ بھرتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دیا کہ مقررہ مدت میں تمام غلطیوں کو درست کیاجائے اگر اہل امیدواروں کو ان کا حق نہیں دیاگیا تو ملگری استاذان احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے پہلے مرحلے میں کلاسوں سے بائیکاٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں سکولوں کو تالے لگائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر