مٹہ میں پاک آرمی کی بروقت کارروائی ،نوجوان بچ گیا

مٹہ میں پاک آرمی کی بروقت کارروائی ،نوجوان بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ(نمائندہ پاکستان )جسے اﷲ رکھے اُسے کو ن چکے۔نوجوان کو نامعلوم افرادنے ہاتھ پاؤں سے باندھ کرگلے میں رسی ڈال کر درخت پر لٹکا دیا ۔ لیکن بر وقت اطلاع پر آرمی کے جوانوں نے کاروائی کرتے ہو ئے نوجوان کوبے ہو شی کی حالت میں مٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔جہاں پر اُسکا علاج جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقے بہا میں 32سالہ نوجوان تاج محمد خان ولد عظیم خان کو نامعلوم افراد نے ہاتھ پاؤں سے باندھ کر گلے میں رسی ڈال کر درخت پر لٹکا دیا۔جب مقامی لوگوں نے نوجوان کو دیکھ لیا تو فوراً وہاں پر موجود پاک آرمی کو اطلاع دی جس نے بھر وقت کاروائی کر تے ہو ئے ۔نوجوان کو درخت سے نیچھے اُتار کر ہاتھ پاؤں کو آزاد کر لئے۔ اور فوراًطبعی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔جہاں پر اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔تاہم اُنہوں نے ابھی تک پولیس کو کوئی نشاندہی نہیں کی ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔