ڈیرہ میں پھر سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ،عوام پریشان

ڈیرہ میں پھر سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ،عوام پریشان

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں پھرسے ٹارگٹ کلنگ نے عوام کوپریشان حال کردیاہے اورعوام میں عدم تحفظ کااحساس پایاجارہاہے۔شہرمیں گزشتہ ایک مہینے سے پے درپے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہونے اورکسی ملزم کی عدم گرفتاری نے عوام کولمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کااظہارصوبائی کوآرڈنیٹرقومی امن کمیٹی برائے مذہبی یکجہتی سیدفیاض حسین شاہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزایک ہی گھنٹے کے اندرشہرکے مختلف علاقوں میں چارافرادکاقتل انتظامیہ کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔مقتولین کی نمازجنازہ کے بعدکوٹلی امام اورچاہ سیدمنورشاہ کے اجتماعات میں عوام نے شدیدغم وغصہ کااظہارکیاتاہم کوئی بھی جذباتی قدم نہیں اٹھایا۔انتظامیہ سے ہمارامطالبہ ہے کہ حالات کوقابومیں لانے کیلئے اورعوام کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کی بنیادوں کواکھاڑاجائے۔ہم نے پہلے بھی میٹنگزمیں عندیہ دیاکہ ٹارگٹ کلنگ میں کوئی لوکل شہری سہولت کارکاکام کررہے ہیں۔ان پرنگاہ رکھنی چاہئے اوران ہی کاقلع قلع ہونے سے معاملات سلجھ جائینگے اورامن کاقیام یقینی ہوجائیگا۔اس موقع پر بشیرحسین جڑیہ بھی موجودتھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر