پاکستان کا مستقبل خالص اور حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے ،محمد عامر

پاکستان کا مستقبل خالص اور حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے ،محمد عامر

مردان( بیورورپورٹ) ممتا ز دانشور اور تجزیہ نگارمیجر )ر( محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل خالص اور حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے ۔ اس کے لئے سیاستدانوں کو بد عنوانی اور آب پارہ کا راستہ چھوڑنا ہوگا۔وہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام "مسئلہ افغانستان کے پاکستان پر اثرات" کے موضوع پر خصوصی سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے مہمان کا تعارف کرایا ۔میجر عامر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمارے ازلی دشمن بھارت کا ہاتھ ہے ۔بھارتی وزیر اعظم اور ان کے قومی سلامتی کے مشیر خود اس کا اعتراف کرچکے ہیں۔آزادی کے فورآ بعد بھارت ہمارے خلاف افغانستان کو استعمال کرتا رہاہے۔اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ساری دنیا کے ستائے ہوئے مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کو پاکستان میں اونر شپ لینی ہوگی ہمارا وطن تورخم سے لیکر کراچی تک ہے ۔ہمیں تورخم کے اس پار دیکھنے کی بجائے اپنے وطن کو سنوارنا ہوگا۔پاکستان میں بد قسمتی سے جمہوریت کے نام پر ڈرامے ہوتے رہے ۔شوکت عزیز اور کبھی معین قریشی کو بیرونی ملک سے بلا کر وزیراعظم بنایا گیا۔جس کا ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مثال مسجد ، حجرے اور گھر جیسی ہے اور اس کی محافظ ہامری بہادر افواج ہیں ۔میجر عامر نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی صوبے کی یونیورسٹیوں کی ماں ہے اس نے مختصر عرصے میں ڈیڑھ درجن بچوں کو جنم دیا ۔ڈاکٹر احسان علی جیسے لوگ سرکاری عہدوں کے مختاج نہیں ہوتے ۔انہوں نے پختون بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جو خدمات انجام دیئے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائنگی۔ مہمان مقرر نے طلباء وطالبات، فیکلٹی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ سیمنار سے ممتاز ، دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد ہمایوں ہما) تمغہ ء امتیاز( اور ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان خلیل نے بھی خطاب کیا۔وائس چانسلر نے اس موقع پر میجر عامر اور قومی اسمبلی کے سابق رکن مولانا محمد قاسم کو یونیورسٹی کے یادگاری شیلڈ پیش کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...