مردان ، ڈکیت گروہ کے 2ڈاکو گرفتار ، 20لاکھ کی نقدی برآمد

مردان ، ڈکیت گروہ کے 2ڈاکو گرفتار ، 20لاکھ کی نقدی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان (بیورورپورٹ)شیخ ملتون پولیس نے 40لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گر وہ کے دوڈاکوؤں کوگرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے لو ٹی ہو ئی 20لاکھ روپے بھی برآمد کر کے دیگر ڈاکو ؤ ں کی گرفتار ی کیلئے چھا پے جا ری ہیں تفصیلات کے مطابقڈیڑھ ما ہ قبل مردان کے پوش علا قہ شیخ ملتو ن ٹا ؤ ن میں پنجاب کے علا قہ فیصل آبا سے تعلق رکھنے والے تا جر زیراللہ ولد رسول دراز سے نا معلو م ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نو ک پر چالیس لا کھ روپے اور گا ڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر تا جر نے تھا نہ شیخ ملتو ن ٹا ؤ ن نے نا معلوم ڈاکوؤ ں کے خلا ف رپو رٹ تھی جس پر ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شیخ ملتون محمد سجادخان کی نگرانی میں ایس ایچ او شیخ ملتون گوہر خان اور سب انسپکٹر انور خان کی سپیشل ٹیم مقرر کر دی پولیس ٹیم سائنسی خطوط پر دکیس کے ملزمان سراج الدین اور عبید خان پسرانِ زرولی ساکنان درہ آدم خیل حال قمر دین گڑھی پشاور کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیاجنہوں نے دوران تفتیش و انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر20 لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے ہے ۔جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی وقوعہ میں استعمال شدہ گاڑی،رقم اوردیگرشریک واردات ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ جرم کرنے والے جتنے بھی ہوشیار کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔