گودھرا سوسائٹی میں گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کی لکڑی نذر آتش

گودھرا سوسائٹی میں گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کی لکڑی نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں گودھرا سوسائٹی کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے قابو پالیا ہے ۔ آتشزدگی کے واقعے میں لاکھوں روپے کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھرا سوسائٹی میں لکڑیوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ نے کچھ ہی لمحوں میں شدت اختیار کرلی ۔ گودام میں موجود ملازمین نے فائربگیڈ کو طلب کیا ۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے 4 فائر ٹینڈز اور ایک باوزر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ آتشزدگی کے واقعے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریسکیو حکام نے 1 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے ۔