خیبر یونین آف جرنلسٹس کی صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت

خیبر یونین آف جرنلسٹس کی صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت

پشاور( پاکستان نیوز)خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدرسیف الاسلام سیفی اورجنرل سیکرٹری فیضان حُسین نے کے ایج یوجے کے سابق نائب صدراورسنیئرصحافی مُسرت اللہ جان اورپشاورپریس کلب گورننگ باڈی کے ممبرصفی اللہ کے گھرپر حملے اوردھمکیاں دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت فوری طورپرصحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اورواقعہ میں ملوث افرادکوگرفتارکریں بصورت دیگر خیبریونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق اورتحفظ کیلئے ہرفورم پرآوازاُٹھائیں گے۔کے ایج یوجے نے صوبائی حکومت اورپولیس سے اس واقعہ میں ملوث افرادکے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرپولیس نے واقعہ میں ملوث افرادکو گرفتارنہیں کیا اورصحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا توبہت جلداحتجاج کا سلسلہ شروع کر یں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر