فنڈ میں کٹوتی کسی صورت قابل قبول نہیں ،اقبال مہمند

فنڈ میں کٹوتی کسی صورت قابل قبول نہیں ،اقبال مہمند

بخشالی(نمائندہ پاکستان ) ناظم کونسلر اتحاد کا شنکر میں احتجاجی جلسہ، اختیارات و مراعات نہ ملنے پر صوبائی حکومت پر شدید تنقید تفصیلات کے مطا بق شنکر میں ناظم ولی گل کے حجرے پر ضلع مردان بھر کے نا ظمین اور کو نسلر نے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو تاحال اختیارات و مراعات نہ ملنے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کو نسلر اتحاد کے صو بائی صد ر ساجد اقبال مہمند اورصوبائی جنرل سکرٹری والد میر کشمیری نے کہا کہ صو بائی حکو مت لو کل گو رنمنٹ فنڈ سے 75%فی صد کٹوتی کر کے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے راہ فرار اختیار کررہی ہے،فنڈ میں کٹوتی کسی صورت قابل قبول نہیں، عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے اور اب عوام کو بلدیاتی نمائندوں سے امیدیں وابستہ ہیں لیکن فنڈ کی کٹوتی سے عوام اور بلدیاتی نمائندوں میں دوری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کیلئے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، مراعات و اعزازیہ دینے کے دعوی صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں، حکومت اپنے اعلانات پر فوری طور پر من و عن عمل کرے بصورت دیگر صوبے بھر کے بلدیاتی نمائندے احتجاج کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...