کمپیوٹر آپریٹرز کے مسائل حل کرینگے ،ارشد عمرزئی

کمپیوٹر آپریٹرز کے مسائل حل کرینگے ،ارشد عمرزئی

چارسدہ(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے فنی تعلیم کے مشیر ار شد عمرزئی نے کہا ہے کہ وہ صوبہ بھر کے تمام کمپیوٹر آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے انہیں صوبے بھر کے 2200کمپیوٹرز آپریٹرز کے مسائل سے آگاہ کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹرایسو سی ایشن کے ضلع چارسدہ کے کابینہ اور ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر سے ملاقات کے دوران کی ۔اس موقع پر آئی ٹی ایسو سی ایشن چارسدہ کے کابینہ نے ضلعی صدر حمید اللہ کی قیادت اوردیگر اراکین کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کے مشیر سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر آئی ٹی صوبائی صدر حبیب اللہ خان بھی موجود تھے ،ملاقات کے دوران کابینہ کے اراکین نے وزیر علیٰ کے مشیر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل صوبے کے تمام کمپیوٹر آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کا کیس نمٹاتے ہوئے تمام آپریٹرز کی سکیل 12سے 16تک ترقی دینے کا ختمی فیصلہ کیا تھا لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اس پر آج تک عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا گیاجس پر وزیر اعلیٰ کے مشیر نے انہیں یقین دہائی کرائے کہ وہ بہت جلد وزیر اعلیٰ سے تمام کمپیوٹر آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں ملاقات کرکے تما م آپریٹرز کی سکیل 16میں اپ گریڈیشن یقینی بنائے جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...