تحصیل ٹل پولیس کاقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ

تحصیل ٹل پولیس کاقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ

ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ٹل پولیس کاقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ۔8قمار باز گرفتار۔اسلحہ وہزاروں پاکستانی روپے اور قطری ریال۔ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹل امجد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر ٹل پولیس نے تحصیل ٹل کے علاقہ یوسف خیل میں قمار بازی کے اڈے پر اچانک چھاپہ لگا کر8قمار بازالف نور،محمد سرور،مجاہد خان،عید اللہ،جمال الدین عرف زبیر،رحیم خان،واحد گل اور نور محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو رائفل ،ایک ہزار قطری ریال ،17730پاکستانی روپے اور قمار بازی کے دیگر آلات برآمد کر لئے ہیں۔ایس ایچ او انسپکٹر امجد نے حسین نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور علاقے کے امن و امان کو ہر صورت میں بحال رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کر کے جرائم کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...