شیر گڑھ ،جید علماء کرام کی جماعت اسلامی میں شمولیت

شیر گڑھ ،جید علماء کرام کی جماعت اسلامی میں شمولیت

شیرگڑھ (نامہ نگار) ویلج کونسل شاہ بٹ خیل کے جید علماء کرام ومذہبی شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پرخو یونین کونسل کے ویلج کونسل شاہ بٹ خیل کے دارالسلام کالونی کے شیخ القرآن وحدیث مولانا بخت علی ،روحانی پیشواء عبیداللہ ،محمد کریم ،انعام ،یونس خان اور محمد غفور نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی تقریب میں جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان مہمان خصوصی تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کیا تقریب سے سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ ،زون پی کے 27کے امیر حبیب رسول ،مولانا قاضی نورالحق اور ناظم ویلج کونسل شاہ بٹ خیل ذاکر نے بھی خطاب کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر