پیسکو کی کارروائی ،19 نادہندگان کی بجلی منقطع

پیسکو کی کارروائی ،19 نادہندگان کی بجلی منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر پسکو کی ریکوری ٹیموں نے بقایاجات کی وصولی کے لئے مہم زورشورسے شروع کی ہے . اس سلسلے میں ایس ڈی اوپسکومتنی سب ڈویژن کی زیرنگرانی ٹیموں نے لاکھوں روپوں کی عدم ادائیگی پر19 نادہندہ افراد کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے.جن افراد کی بجلی منقطع کی گئی ہے ان کے ذمے بقایاجات کی تفصیل درج ذیل ہے .حاجی خیبرخان کے ذمے پسکو کے 1,48,674 روپے249حبیب خان کے ذمے پسکو کے 685414 روپے249رشید خان کے ذمے پسکو کے 411187 روپے249غلام سرورکے ذمے پسکو کے 438833 روپے249ملک عیسی خان کے ذمے پسکو کے 207299 روپے249شوکت علی کے ذمے 202045 روپے249غفارخان کے ذمے 284316 روپے249مرزا خان کے ذمے 181864 روپے249معروف خان کے ذمے 225731 روپے249پرویز خان کے ذمے 333926 روپے249آبادشیرکے ذمے 485566 روپے249اسلام شیرکے ذمے 34272 روپے249لعل محمد کے ذمے 257610 روپے249فتح خان کے ذمے 184492 روپے249جمیل خان کے ذمے 439014 روپے 249سرورخان کے ذمے 87214 روپے249خان شیر کے ذمے پسکو کے 268769 روپے249غلام شیر کے ذمے 98367 روپے اور ملک فضل خان کے ذمے پسکو کے 241579 روپے واجب الادا ہیں. تمام منقطع شدہ علاقوں کے نادہندہ صارفین بجلی پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ بقایاجات فوری طورپر ادا کردیں .کیونکہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی. اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی. دیگر نادہندہ افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ واجب الادا بقایاجات فوری طورپر ادا کریں بصورت عدم ادائیگی ان کو بجلی کی فراہمی بغیرکسی مزید نوٹس کے منقطع کردی جائے گی اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک وہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات ادا نہیں کرتے.