معزور افراد کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ضلع ناظم پشاور

معزور افراد کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ضلع ناظم پشاور

 پشاور (کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کا پہلے ویل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ‘ معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اورانکو سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ ضلع ناظم پشاور تفصیلات کے مطا بق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے جمعہ کے روز پہلی مرتبہ معذوز افراد کے لئے ویل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جس میں صوبے بھر سے چار ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جن کو چار زون میں تقسیم کردیا گیا ہے اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تمام معذور افراد سے فردا فردا ملاقات کی اور ان سے انکے مسائل کے بارے میں معلومات دریافت کئے ‘ معذور افراد کے دلجوعی کیلئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ویل چئیر پر بیٹھ کر انکے ساتھ کرکٹ کھیلی ‘ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت معذور اافراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ایک بل پاس کیا ہے جس میں ہسپتالوں ‘ پلازوں ‘ سکولوں ‘ اور دیگر کمرشل عمارات میں معذوروں کیلئے خصوصی سیڑھیاں بنائی جائیگی اور مخصوصی سیڑھیوں کے بغیر عمارت کا نقشہ پاس نہیں کیاجائیگا جبکہ ضلع ناظم نے چارج سنبھالتے ہی احکامات جاری کئے تھے کہ ضلعی حکومت کے زیر نگرانی تمام محکموں کے عمارات میں مخصوص افراد کیلئے باتھ رومز اور الیکٹرک سیڑھیاں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے ہے اس موقع پر انہوں نے پشاورجمخانہ میں معذور افراد کیلئے خصوصی باتھ رومز بنانے کا اعلان کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر