شمالی وزیر ستان کے متاثرین نے لازوال قربانیاں دیں ،شیر اعظم وزیر

شمالی وزیر ستان کے متاثرین نے لازوال قربانیاں دیں ،شیر اعظم وزیر

بنوں(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شیراعظم خان نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین شمالی وزیرستان کی جلد واپسی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور نئے وزیرستان میں شمالی وزیرستان کے عوام کیلئے صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی،روزگار اور تمام بنیادی سہولیات کا انتظام کیا جائے کیونکہ متاثرین شمالی وزیرستان نے ملک وقوم کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں قیام پاکستان سے لیکر آج تک وزیرستان کے غیور قبائلی عوام نے بلا معاوضہ ملکی سرحدوں کی چوکیداری کی ہے اور اپریشن ضرب عضب کے وقت بھی قبائلی عوام نے سب کچھ چھوڑ کر بے سرو سامانی کی حالت میں نقل مکانی کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے انکی یہ قربانیاں قوم کبھی نہیں بھول سکتی ہے مذید قبائل عوام کے صبر اور حب الوطنی کا امتخان نہ لیا جائے اور آئی ڈی پیز کو باعزت واپس اپنے علاقں میں بھیجا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے71کے قبائلی وفد سے حصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا جسکی قیادت تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان کررہے تھے شیراعظم وزیر نے مذید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کسی سے پیچھے نہیں رہی اور مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی،قمر زمان کائرہ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین نے بنوں آکر مشکل وقت میں متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد کیلئے15کروڑ روپے دینے کے علاوہ مرحلہ وار متاثرین میں نقدی،تحائف،راشن تقسیم کئے متاثرین میں خیمے تقسیم کئے اور ان کیلئے موبائل ہسپتال قائم کئے جبکہ دو درجن سے زائد یتیم بچوں اور بچیوں کو سویٹ ہوم میں داخل کیا اس موقع پر انہوں نے صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف،گورنر خیبر پختونخوا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور تمام متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کی واپسی کا سلسلہ تیز کردیں اور حکومت نے متاثرین کیلئے جو امدادی رقوم کا اعلان کیا تھا اور تاحال مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کچھ رقم آئی ڈی پیز کو نہیں ملی ہے لہذا وہ امدادی رقم بھی بلاتاخیر ادا کی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر