وزیر بلدیات ک سرپلس ملازمین کی ایڈسٹمنٹ کرنے اور خالی آسامیوں کو پ کرنیکی ہدایت

وزیر بلدیات ک سرپلس ملازمین کی ایڈسٹمنٹ کرنے اور خالی آسامیوں کو پ کرنیکی ...

 پشاور( پاکستان نیوز) خیبر پختونخواکے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے ضلع ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع میں موجود سرپلس ملازمین کی ایڈ جسٹمنٹ کرنے اورخالی اسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ بلدیاتی نظام کو مزید موثر اور مستحکم بنایا جا سکے۔وہ جمعہ کے روز پشاور میں ضلعی حکومتوں کے مسائل کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ضلع ناظمیں کے علاوہ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی جمال الدین شاہ ، ڈائریکٹر جنرل بلدیات عادل صدیق ،ایڈیشنل سیکرٹری برکت اللہ اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ ظفر علی شاہ نے بھی شرکت کی۔عنایت اللہ نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع کو منتقل محکموں کو بھی ضلع کونسل کے سامنے جواب دہ بنایاجائے گا تاکہ عوام کیلئے محکموں کی خدمات کی فرہمی کو مزید آسان بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتقل شدہ محکمے نہ صرف ضلع ناظم کو جواب دہ ہیں بلکہ وہ اسکے خلاف کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ سکیموں کی نشاندہی کے عمل میں ویلج کونسل کو شامل کیا جائے اور سکیم کی منطوری متعلقہ ڈی جی ڈی سی سے لی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے صوبہ بھر کے ضلع ناظمین کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے گا تاکہ ضلعی نظام میں موجودخامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اضلاع کے دفتری اخراجات کی مد میں ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کئے جائیں گے۔دریں اثناء عنایت اللہ نے مالاکنڈ ڈویژن کے ایک بڑے نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کے حکام سے کہا کہ وہ بریکوٹ گرڈ سٹیشن کا جنگی بنیادوں پر کام شروع کریں تاکہ کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ واپڈ کے ساتھ وسائل موجود ہیں اسلئے وہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کے مسائل حل کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر