اولڈ ایج بینفٹ ملازمین کی پنشن کم از کم د س ہزار روپے کی جائے ، فرید پراچہ

اولڈ ایج بینفٹ ملازمین کی پنشن کم از کم د س ہزار روپے کی جائے ، فرید پراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے قومی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ بجٹ کے موقع پر سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ناگزیر ہے ۔ EOBI ، اولڈ ایج بینفٹ ملازمین کی پنشن کم از کم د س ہزار روپے کی جائے ۔ انہو ں نے کہاکہ کلرکس کی اپ گریڈیشن ایک دیرینہ مطالبہ کی پذیرائی ہے لیکن ٹیکنیکل سٹاف جس میں، ڈپلوما ہولڈرز ، کمپیوٹرز آپریٹرز ، ڈرائیورزشامل ہیں ،کو سکیل اپ گریڈ یشن سے محروم کرنا ایک المیہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی بھی سکیل اپ گریڈیشن کی جائے ۔ نیز ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر کے دیرینہ اور مبنی بر انصاف مطالبہ کو ہر صورت تسلیم کیا جائے ۔
فریدپراچہ