خواتین سے ناروا سلوک، پی ٹی آئی نے تحریک التوا ء جمع کرادی

خواتین سے ناروا سلوک، پی ٹی آئی نے تحریک التوا ء جمع کرادی

لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں یکم مئی کے چئیرنگ کراس کے جلسے میں خواتین سے ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف تحریک التوائے کار داخل کرا دی گئی ہے پی ٹی آئی کے پی پی147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے تحریک التوا ء جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے اس جلسے کے پنڈال کے اندر سکیورٹی کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی جبکہ پنڈال سے باہر جلسہ کے تمام شرکاء بشمول خواتین کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری بذریعہ پولیس کی تھی ،پی ٹی آئی نے اپنی ذمہ داری پوری کی شعیب صدیقی نے کہا کہ جلسے کے اختتام پر پولیس نے اپنے فرائض میں کوتاہی کی جس کی وجہ سے غنڈوں اور اوباش لڑکوں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی حکومت اور پولیس کی ملی بھگت سے ایسا افسوسناک واقعہ رونما ہو اانہوں نے کہا کہ اس وقوعہ کے حوالے سے ایک عدد درخواست برائے اندراج ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں جمع کرائی ہے لیکن اس پر ابھی تک مزید کاروائی نہیں کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس جانبدارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر