ڈیرہ ،دہشتگرد ی کے واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے ،ڈی پی او

ڈیرہ ،دہشتگرد ی کے واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے ،ڈی پی او

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیفٹیننٹ آفریدی (ر)یاسرآفریدی نے کہاہے کہ ڈیرھ ماہ قبل اورگزشتہ روزپیش آنیوالے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ژوب سے ہم نے دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روزکے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اسی واقعہ کاردعمل ہوسکتے ہیں۔امن وامان کی صورتحال پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈی پی اویاسرآفریدی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت سے بات ہوچکی ہے ۔ایک ماہ کے اندرڈیرہ اسماعیل خان کیلئے تین سونئے سی سی ٹی وی کیمرے دےئے جائینگے جس سے امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے میں کافی حدتک مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزکے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں مل چکی ہے جس کی مددسے ہم اصل ملزمان تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ تھانہ سٹی کی حدودمیں سیکورٹی کے بہترانتظامات کی وجہ سے دہشتگردشہرمیں کوئی واردات نہ کرسکے۔عنقریب ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر