آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کا اسلام آباد پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کا اسلام آباد پولیس کے خلاف احتجاجی ...

پشاور( پاکستان نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ نے گذشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے APMLیوتھ ونگ کے صدر حسن شہزاد نے کہا کہ گذشتہ روز سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کے بیٹے پر اسلام آباد پولیس کے تشدد کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کرتے ہیں اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،کیونکہ پولیس اہلکاران نے کھڑی گاڑی پر فائر کیا،شعیب امجد کے ساتھ بد تمیزی کی، انہیں پولیس سٹیشن لیجایا گیا حالانکہ وہ ایک شریف انسان ہیں اور ایک شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔نواز شریف اپنے ذاتی مفاد کے لئے پولیس کو استعمال کر رہے ہیں،مخالفین اچھی جان چکے ہیں کہ بہت جلد آل پاکستان مسلم لیگ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں ملک میں تیسری سیاسی قوت ابھر کر سامنے آ رہی ہے ۔مخالفین مختلف حربے استعمال کر کے آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکروں،کارکنان کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں اور ہمار ا لیڈر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ایک غازی، کمانڈ اور ایک محب وطن لیڈڑ ہے،وہ ایک بہادر شخص ہے،جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پہلے بھی ان چوروں کا راستہ روکا تھا اور پاکستان کو بچایا تھا اور آئندہ بھی پاکستان کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ہم سب ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں متحد ہیں اور ہم اپنے لیڈر کی کال پر جان دینے کو بھی تیار ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کامران خان صدر آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ ،سرمیر خان جنرل سیکرٹری APML، میجر ریٹائرڈ اسد اللہ خان اور سٹوڈنٹ ونگ کے صدر شاہ حارث کی قیادت میں مظاہرین گورنر ہاؤس تک ریلی کی شکل میں گئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے جس پر اسلام آباد پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...