چیف ایگزیکٹو پسکو کا مردان سرکا کا دورہ

چیف ایگزیکٹو پسکو کا مردان سرکا کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز) چیف ایگزیکٹیو پسکو انوارالحق یوسف زئی نے انتظامی امورکا جائزہ لینے کے لئے مردان سرکل کا دورہ کیا اور مختلف دفاترکا معائنہ کیا اورہدایات جاری کیں. اس موقع پر ایس ای مردان سرکل عبدللہ شاہ249ایکسین مردان 1 ڈویژن الطاف حسین249ایکسین مردان 2 عثمان اکبر249ایکسین صوابی 1 زاہدعلی اور ایکسین صوابی 2 تنویرحیدر موجود تھے. چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی 249ریکوری میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی ہماری اولین ترجیح ہے اورتاکید کی کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں بہتری کے لئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں .اس سلسلے میں فیڈر انچارج کی خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ فیڈرکی دیکھ بھال کے لئے اور Maintenence کے لئے چوکس رہیں بجلی کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے بھی نگرانی کا عمل تیز کیا جائے اور پولیس کی بھرپورمدد حاصل کی جائے اور اس سلسلے میں کسی سے رورعائت نہ کی جائے. کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اورڈائریکٹ کنڈے تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے ایک طرف تو پسکو لاسز میں اضافہ ہوتا ہے دوسری طرف بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈہوجاتا ہے جوبجلی فراہمی میں باربارتعطل کا باعث بنتا ہے .اس لئے اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے والوں اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے پسکوبقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کو بجلی کی فراہمی بغیر کسی نوٹس کے منقطع کردی جائے اور اس وقت تک بحال نہ کی جائے جب تک بقایاجات ادا نہ کئے جائیں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پسکو کے اے ٹی اینڈ سی لاسز 30% سے کم ہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ مکمل طورپر ختم کردی گئی ہے اوراگرعوام تعاون کریں اور ڈائریکٹ کنڈے ہٹائیں اور بجلی کا غیرضروری استعمال نہ کریں تو دیگر علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ میں کمی کردی جائے گی.عوام کے تعاون سے بجلی کے تمام مسائل پر قابوپالیا جائے گا. چیف ایگزیکٹیوپسکو نے پسکواہلکاروں کو اڈے کاٹنے اورغیرضروری طورپر بجلی بندکرنے سے سختی سے روکا اورکہا کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں.انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ان کی راہنمائی کی جائے.تاکہ نہ صرف صارفین کے مسائل جلد از جلد حل ہوں بلکہ پسکوامیج بھی بہترہو.ہمیں پسکو کوصارف دوست کمپنی بنانا ہے اور پسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے آپ سب کا تعاون اورکوشش ازحد ضروری ہے.میں اپنی طرف سے پسکوملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کررہا ہوں اور ملازمین کے جائز پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل استعمال کروں گا.لیکن ملازمین میں بھی پسکو کو خسارے سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں. چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ ریکوری میں بہتری لائیں اورلائن لاسز میں کمی لائیں .انہوں نے فوٹومیٹرریڈنگ کو تمام سب ڈویژنز میں مکمل طورپر جلد ازجلد نافذکرنے کی ہدایت کی249چیف ایگزیکٹیوپسکو نے تمام افسران اوراہلکاروں کو اووربلنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ورنہ ذمہ دار ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ No over Billing and No adjustment پر سختی سے عمل درآمدکیا جائے. چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ میں جزا اورسزا دونوں اصولوں پر یقین رکھتا ہوں لہذااچھی کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انعام اور ترقی ملے گی جبکہ خراب کارکردگی پر سخت انضباطی کاروائی کی جائے گی .انہوں نے کہا کہ ہمیں صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور اپنی کارکردگی مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف کمپنی ترقی کرے بلکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ بھی بروقت ہو.