بخشالی ،نادار طلباء میں مفت یونیفارم اور سکول شوز تقسیم

بخشالی ،نادار طلباء میں مفت یونیفارم اور سکول شوز تقسیم

بخشالی (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پا رٹی بخشالی کے رہنما حاجی عثمان الدین نے نادار طلباء میں مفت یو نیفارم اور سکول شو ز تقسیم کئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق جنرل سکرٹری PPPیو سی بخشالی حاجی عثمان الدین نے گو رنمنٹ پر ائمری سکو ل نمبر 1بخشالی کے نادار اور مستحق طلبا ء میں مفت سکول یو نیفارم اور سکول شو ز تقسیم کئے ۔ اس مو قع پر تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے حا جی عثمان الدین نے کہا کہ تما م صاحب حیثیت لوگو ں کو چاہیئے کہ اپنی حیثیت کے مطابق نادار اور مستحق طلباء کے کسی نہ کسی شکل میں تعلیمی اخراجات پو را کر کے انہیں گداگروں اور مزدروں کی بجا ئے کا ر آمد اور خوشحال شہر ی بنائے تاکہ غربت کی وجہ سے کسی بچے کا رو شن مستقبل تاریک نہ ہو جائے ۔ انھوں نے بچوں پر بھی زوردیا کہ خو ب جی لگا کر پڑھیں تاکہ پا کستان کا مستقبل روشن اورتابناک بن جا ئے ۔ اس مو قع پر پر وفیسر فر مان الدین اور جان گل نے بھی نا دار اور مستحق بچوں کے لیے دس دس ہزار روپے کے اعلانات کئے ۔ اس مو قع پر تقریب کے شرکا ء اور اہلیان علاقہ نے حاجی عثمان الدین ، پر وفیسر فر ما ن الدین اور جا ن گل کے ان اقدامات کو خو ب سراہا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر