بلامبٹ پولیس کی کارروائی ،منشیات اور اسلحہ برآمد
بلامبٹ(نمائندہ پاکستان)بلامبٹ پولیس کی کاروائی میں بھاری مقدارمیں منشیات اور اسلحہ برامد ، ملزمان گرفتار کی گی، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قاسم علی خان اور ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ شاہ کے ہدایات کے پر ایس ایچ او تھانہ بلامبٹ محمد اکرام اللہ خان نے مختلف کاروائیوں میں 4032گرام چرس، 2عدد پستول ،50 کارتوس،تین چارجرز، 185افراد کو کارائی انسدادی کے خاطر پابند ضمانت کیا جبکہ ایک مجرم اشتہاری گرفتارکیا گیا اسی طرح دو سرقہ شدہ موٹر کار کو وی وی ایس سم کے ذریعے برامد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بلامبٹ اکرام اللہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بلامبٹ پولیس کی کاروائی جاری رہی گی ، انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتائی نہیں بھرتی جائیگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔