مضر صحت اشیاء کی فروخت کیخلاف گرینڈآپریشن کیا جائے، شیخ منیر
ملتان( سٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنما حاجی شیخ منیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
چاہئے کہ سکولوں کے باہر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرے‘ آخر محکمہ صحت کی ٹیمیں کیا کر رہی ہیں ‘دفعہ144کا نفاذ کیا محض کاغذوں میں رہ گیا ہے‘یہ لمحہ فکریہ ہے‘اس پر حکام کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ بچے معصو م ہیں انہیں نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کیا کھا رہے ہیں پھر بھی والدین کو بھی چاہئیے کہ وہ بچوں کو سمجھائیں اورمضر صحت اشیا کھانے سے روکیں ‘ اگر مضر صحت اشیا کی فروخت روک لی جائے تو بیماریوں پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔