حالیہ موسم میں گیسٹرو کا موجب بیکٹریاز تیزی سے پرورش پاتے ہیں، ڈاکٹر شاہد حسین
ملتان( سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین بخاری نے کہا ہے کہ یہ گیسٹرو کی بیماری پھیلنے کا سیزن ہے‘’’پاکستان‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گیسٹرو کا موجب بننے والے بیکٹریاز(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
اس موسم میں تیزی سے پرورش پاتے ہیں ‘ اس موسم میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے ‘اگر فریج میں اس موسم میں اشیا رکھی جائیں اور بجلی 4گھنٹوں کے لئے چلی جائے تو فریج کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور اشیا خراب ہو جائیں گی‘ بیکٹریاز کھانے پینے کی اشیاکے ذریعے معدے میں پہنچ جائیں گے اور گیسٹرو کا موجب بنیں گے ‘انہو ں نے بتایا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں‘اگر تھوڑی سی احتیاط برتی جائے تو گیسٹرو پر قابو پایا جاسکتا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ صا بن سے ہاتھ دھو کر چیزیں کھائیں ‘گول گپے ‘دہی بھلے سمیت مضر صحت اشیا کھانے سے پرہیز کیا جائے‘انہوں نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریض بچوں کا رش کم ہو جا ئے گا۔
گیسٹرو