ڈیرہ میں وکلاء اور اساتذہ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ میں وکلاء اور اساتذہ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ، فیصل کریم کنڈی

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دووکلاء اوردواساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اورانسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخواہ کی طرف سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے انکے دعوؤں کی قلعی کھل کرعوام کے سامنے آچکی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہاربلاول ہاؤس میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اگردہشتگردی کاکوئی واقعہ کسی دوسرے صوبے میں پیش آتاتوپی ٹی آئی متعلقہ صوبے کے وزیراعلیٰ کے استعفے کامطالبہ کرتی اورآسمان سرپراٹھالیتی لیکن خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کوامن وامان کی ابترصورتحال نظرنہیںآرہی۔ہمارامطالبہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوفی الفوربے نقاب کرکے گرفتارکیاجائے اورانکوقرارواقعی سزادی جائے۔خیبرپختونخواہ حکومت متاثرہ خاندانوں کوفوری مالی امداددے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت امن وامان کی ابترصورتحال پرذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے اس ناکامی کوتسلیم کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر