پانامہ لیکس چائنہ راہداری کوسبوتاژ کرنے کی صیہونی کوشش ہے‘ علی حسن گیلانی

پانامہ لیکس چائنہ راہداری کوسبوتاژ کرنے کی صیہونی کوشش ہے‘ علی حسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) عوام کی زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے لیگی حکومت ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن )میں شامل ہونے والے آزاد کونسلران کو 50/50(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
لاکھ روپے گرانٹ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے مسلم لیگ (ن )کے تحصیل صدر و اُمیدوار چیئرمین بلدیہ احمدپورشرقیہ ،شہزاد سہیل خان خاکوانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کے 20 منتخب کونسلران اور سابق ناظمین و معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مخدوم سید عامر علی شاہ ، سابق جج یحییٰ خان کلاچی، مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک رمضان جنجوعہ ،حاجی فدا حسین جٹھول ، سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ پانامہ لیکس ،پاک چائنہ راہداری کو سبوتاژ کرنے کی صیہونی کوشش ہے مگر ہم دشمنوں کے ان عزائم کو ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے شہزاد سہیل خاں خاکوانی کو بلدیہ احمدپورشرقیہ کی چیئرمین شپ کیلئے اُمیدوار نامزد کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد سہیل خاکوانی نے کہا کہ ان کا جینا مرنا مسلم لیگ (ن )کے ساتھ ہے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ اُوچ ایکسپریس وے پر کام تیزی سے جاری ہے جس پر ایک ارب تراسی کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور حلقہ این اے 183 میں بجلی کے منصوبوں کیلئے دوکروڑ بیالیس لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہوچکی ہے جس کی مدد سے 26نئی بستیوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔