تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری مسعود احمد لاہور میں منتقل کر گئے‘ قل خوانی چنی گوٹھ کے نواحی علاقہ میں کی گئی

تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری مسعود احمد لاہور میں منتقل کر گئے‘ قل خوانی ...

چنی گو ٹھ(نا مہ نگار) کارکن تحریک پا کستان وبزرگ سیاستدان چوہدری مسعود احمد لاہور میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم قائد اعظم محمد علی جناح (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہو تے تھے۔ چو ہدری مسعود احمد مر حوم سابق وزیر اعظم پا کستان چو ہدری محمد علی مرحوم کے بھا نجے اورسابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کے کزن تھے ۔انہوں نے 1947ء میں تحریک پا کستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ممبر ضلع کو نسل کے الیکشن میں سابق ایم پی اے رئیس مشتاق احمد مرحوم کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر ممبر ضلع کو نسل رحیم یار خان منتخب ہو ئے تھے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قل خوانی چنی گو ٹھ کے نواحی علاقہ چک1عباسیہ کی مر کزی جا مع مسجد میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی اور ان کے صاحزادے چوہدری عرفان مسعود سے اظہار تعزیت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر