ڈیرہ ،دہشتگردی میں جاں بحق وکلاء کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کا بائیکاٹ

ڈیرہ ،دہشتگردی میں جاں بحق وکلاء کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کا بائیکاٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) گرڈ روڈ پر دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے دووکلاء عاطف ایڈووکیٹ اورعلی منتظرکے واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء نے عدالتوں کابائیکاٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے دووکلاء عاطف ایڈووکیٹ اورعلی منتظرکے واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء نے تمام عدالتوں کاعدالتی بائیکاٹ کیا۔کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اس موقع پر وکلاء کاکہناتھاکہ حکومت اورانتظامیہ وکلاء کوتحفظ فراہم کرے اورواقعہ میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرکے قرارواقعی سزادے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...