ریلوے ڈرائیوروں کے احتجاج کے دوران نقصان کی انکوائری کیلئے3 رکنی ٹیم کی9مئی کو ملتان آمد متوقع

ریلوے ڈرائیوروں کے احتجاج کے دوران نقصان کی انکوائری کیلئے3 رکنی ٹیم کی9مئی ...

ملتان (جنرل رپورٹر) ڈرائیوروں کی معطلی کیخلاف احتجاج کے دوران نقصان بارے انکوائری کیلئے جی ایم ریلوے کی جانب سے 3رکنی ٹیم کی 9مئی کو ملتان آمد متوقع، بتایا جاتا ہے کہ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

ریلوے انتظامیہ نے 2ٹرین ڈرائیوروں کو نوکری سے برخواست کرنے کے احکامات واپس تو لیے مگر تاحال ان کو ڈیوٹی فراہم نہیں کی گئی ۔ ڈرائیوروں کی اپیل پر جی ایم ریلوے نے اے جی ایم پر مشتمل 3رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو 9مئی بروز پیر ملتان پہنچے گی اور ڈی ایس ملتان ڈویژن سے مذکورہ واقعہ کی انکوائری کرکے قصورواروں کا محاسبہ کرے گی۔ واضح رہے کہ ڈی ایس ملتان ڈویژن ظفراﷲ کلہوڑ نے قطب پور اسٹیشن کے قریب 21مئی کو مال گاڑی6010 اوور شوٹ ہونے سے قصوروار 2ٹرین ڈرائیوروں کو 2مئی کو نوکری سے برخواست کردیا تھا جس کیخلاف پاکستان بھر میں ٹرین ڈرائیوروں نے ٹرینیں روک کر ورک ٹو رول شروع کردیا تھا جس میں محکمہ ریلوے کو نقصان سمیت مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور 2ریلوے ملازمین زخمی بھی ہوئے تھے۔ ڈرائیوروں کی جانب سے آنیوالے ردعمل پر ریلوے انتظامیہ نے جن 2ٹرین ڈرائیوروں کو نوکری سے برخواست کرنے کے احکامات جاری کیے تھے بعدازاں وہ واپس لینے پڑے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر