ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف کی پوسٹ کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان

ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف کی پوسٹ کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے چیف کنزرویٹروالڈ لائف محکمہ ماحولیات کے دفتر میں ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف(بی ایس۔11)کی پوسٹ کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کر دیا ہے جوایتھلیٹک ٹریک قیوم سٹیڈیم پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر میں 17مئی2016کو صبح ساڑھے نو بجے منعقدکئے جائیں گے۔اس سلسلے میں متعلقہ امیدواروں کو کال لیٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو ان کے کال لیٹرزموصول نہ ہوں وہ کمشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pkسے اپنے کال لیٹر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ فون نمبر9214131-9212897-9213563پربھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اسکے علاوہ ذاتی طور پر بھی کمشن کے دفتر واقع2۔ فورٹ روڈ پشاورصدر سے رجوع کیا جا سکتا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر