تاجر رضاکارانہ ٹیکس سکیم میں گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں ‘نعیم میر

تاجر رضاکارانہ ٹیکس سکیم میں گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فائدہ ...

ملتان (کا مر س ر پو ر ٹر) جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر رضاکارانہ ٹیکس سکیم میں گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں تاجر برادری کے لیے تاریخ میں اس قسم کی بہترین سکیم پہلے کبھی نہ ملی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سمال ٹریڈرز کی جانب سے دورہ سندھ سے واپسی پر ملتان میں ان کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق ‘ ظفر اقبال اور عزیز الرحمان انصاری نے بھی خطاب کیا ۔ نعیم میر نے مزید کہاکہ اندرون سندھ سمیت پاکستان بھر کے چھوٹے تاجر اس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ روز بہ روز گوشوارے جمع کرائے جارہے ہیں ۔ خواجہ محمد شفیق نے بھی خطاب کیا اورتقریب میں شیخ فیصل سعید ‘ احتشام الحق ‘ ممتاز علی بابر ‘ مرزا اعجاز بیگ ‘ خواجہ فاروق ‘ شیخ علام مرتضیٰ ‘ خواجہ یاسر اشفاق ‘ اسلم سعید بٹ ‘ عاصم شریف بٹ ‘ شیخ طاہر ‘ شیخ ایاز ‘ ندیم مصطفیٰ صدیقی ‘ چوہدری سمیع ‘ شیخ ناصر ‘ میاں ظفر اقبال ‘ اسلم صدیقی ‘ ارباب بٹ ‘ شہسوار حسین ‘ سلمان بٹ ‘ عبدالمجید ماجد ‘ چوہدری یوسف ‘ عابد پیر زادہ و دیگر نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...