ملتان آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ‘شالیمار ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ‘ مسافروں کو دشواری

ملتان آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ‘شالیمار ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ‘ ...

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس 5گھنٹے 40منٹ، (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس 4گھنٹے، کراچی سے پشاور جانیوالی پاکستان ایکسپریس 1گھنٹہ 45منٹ، سرگودھا سے ملتان آنیوالی ساندل ایکسپریس 1گھنٹہ 20منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ، راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 40منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 30منٹ، لاہور سے ملتان آنیوالی ملتان ایکسپریس 30منٹ اور کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر