جنرل کونسلرز اور عوام کے تعاون سے مسائل کو شکست دینگے ‘ میاں امتیاز احمد

جنرل کونسلرز اور عوام کے تعاون سے مسائل کو شکست دینگے ‘ میاں امتیاز احمد

رحیم یار خان(بیورو نیوز ) شہر میں عوامی مسائل گھمبیر جبکہ میونسپل کمیٹی کے وسائل محدود ہیں‘ موجودہ حالات میں میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ کا عہدہ چیلنج سے کم نہیں‘ جنرل کونسلرز اور عوام (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے تعاون سے مسائل کو شکست دیں گے اور میونسپل کمیٹی کو عوامی فلاح وبہبود کا مضبوط ادارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ وایم این اے میاں امتیازاحمد نے میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلرز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین شپ کے امیدوار میاں اعجازعامر اور حاجی محمدابراہیم بھی تقریب میں شریک تھے۔ میاں امتیازاحمد نے کہا کہ اپنے 25‘ 30 سالہ سیاسی کیرئیرکے دوران میں نے اور میاں اعجازعامر نے رحیم یارخان کی تعمیروترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی‘پارٹی کی جانب سے چیئرمین شپ کیلئے میاں اعجازعامر کی نامزدگی رحیم یارخان کے عوام کی کامیابی اور اعزاز ہے۔ ان کی موجودگی میں تمام جنرل کونسلرز محسوس کریں گے کہ وہ خود میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ میاں اعجازعامر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت‘ چوہدری محمد منیر اور بالخصوص میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلرز کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں اپنے شہر اور عوام کی خدمت کا پھر موقع فراہم کیا۔ جنرل کونسلرز عبدالطیف بھٹی‘ میاں جمیل اختر‘ غلام فرید برڑہ‘ رانا محمدامجد‘ میاں عبدالواحد‘ حافظ محمد سہیل درانی اور دیگر کونسلرز نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ کے عہدے کا میاں اعجازعامر سے زیادہ حق دار کوئی دوسرا نہیں۔ ماضی میں چیئرمین بلدیہ اور تحصیل ناظم کی حیثیت سے ان کے کارہائے نمایاں عوام کے سامنے ہیں اور انشاء اللہ میونسپل کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد شہر کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے بہت سے نئے منصوبے شروع ہوں گے۔ تقریب میں جنرل کونسلرز رانا فتح محمد‘چوہدری محمداشرف‘ رانا نیک محمد‘ چوہدری احمدمحمود‘ چوہدری محمدعلی‘ نعمان صغیر‘ آصف حسنین چیمہ‘ توقیر خان‘ عمر حمید چوہدری‘ ندیم ارشاد‘ چوہدری اشفاق رشید‘ چوہدری عبدالقیوم‘ رفیق شاہد کمبوہ‘ چوہدری محمد ظفریٰسین‘ مرزا مبشر بیگ‘ میاں حمزہ خالد‘ نادر بشیر کوڑا‘ محمداختر‘ چوہدری محمدامین‘ عبدالوحید بھٹی‘ عالم خان‘ میاں شاہد اسلام‘ جام فیاض حسین لاڑ‘ چوہدری محمداصغر‘ ماجد صفدر شاہ‘ حافظ محمدارشد وارثی‘ محمدرفیق‘ رانا محمدعثمان ارشد‘ حاجی محمدجمیل‘ جام محمداکرم‘ میاں عمار مظہرنثار‘ میاں محمد اختر شاہین‘ میاں محمدحمید ودیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...