بجلی کا شارٹ فال 6500 میگا واٹ رہنے کا امکان‘ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

بجلی کا شارٹ فال 6500 میگا واٹ رہنے کا امکان‘ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

ملتان+وہاڑی (وقائع نگار+ بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی) بجلی کی طلب اور فراہمی میں فرق شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی پیداوار اور فراہمی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

میں شارٹ فال 6500 میگا واٹ تک رہے گا وزارت پانی و بجلی کے زائد استعمال کے اوقات میں بجلی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑے گا ملک میں اس وقت بجلی کی کمی 4800 میگا واٹ سے 5000 میگا واٹ تک ہے وہاڑی سے وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کیمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی واپڈا کی طرف سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے صارفین کی مشکلات اور پریشانی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے تا جروں کے کاروبار بری طرح ٹھپ ہو کر رہ گئے، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں سردار محمد ، شاہدفاروق ، محمد عابد ، رمضان رانا، عنصر علی ، ارشاد علی ، عظمت علی ، محمدامین ، رؤف علی ، شفاقت حسین ودیگر نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر بجلی ، چیئرمین واپڈا، وزیر مملکت عابد شیر علی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔

شارٹ فال

مزید : ملتان صفحہ آخر