بلدیہ بوریوالہ کے چیئرمین ‘وائس چیئرمین کی نامزدگی کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا : ارشاد ارائیں

بلدیہ بوریوالہ کے چیئرمین ‘وائس چیئرمین کی نامزدگی کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ...

بورے والا(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ بلدیہ بورے والا کے چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اور نامزد وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی کی نامزدگی کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے پارٹی قیادت ہمارے فیصلے کی انشاء اللہ توثیق کرے گی کیونکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کے دفتر میں مبارکباد کے لئے آئے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے نمائندہ وفود سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نامزد چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں،تاجر نمائندوں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان کی سفارش پر بورے والا کے حلقہ پی پی 233کے 35چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ،10کروڑ روپے سے جدید تفریحی پارک 29کلو میٹر کارپٹ روڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کی تعمیر ،ریسکیو 1122جیسے میگا پروجیکٹ کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ بورے والا کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر اڈہ ساتواں میل پر ایک نئے گرلز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دیدی ہے انشااللہ ہماری بلدیاتی قیادت اپنے اختیارات سنبھال کر ہمارے ترقیاتی وژن کو پروان چڑھائے گی۔

ارشاد ارائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...