وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان تیسری بار ملتوی، 9 مئی کو دورے کا امکان

وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان تیسری بار ملتوی، 9 مئی کو دورے کا امکان

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دورہ ملتان ایک بار پھر ملتوی ہو گیا‘ایک ہفتے میں تیسری بار دورہ ملتوی ہوا ہے‘ مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا دورہ ملتان اب 9مئی کو متوقع ہے ‘ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کئے اور ملتان آئے لیکن صرف ائر پورٹ تک ہی محدود رہے اور میٹرو پراجیکٹ کا بھی صرف فضائی معائنہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...