میاں نواز شریف کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں‘ مجیدہ وائیں ‘ڈاکٹر غزالہ

میاں نواز شریف کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں‘ مجیدہ وائیں ‘ڈاکٹر غزالہ

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان ) میاں نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور ہم اُن کیلئے جان تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں،(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ہمارے قائد نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے ثابت کردیاکہ وہ سچے انسان ہیں،ان خیالات کااظہار ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں اور ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ خانیوال نے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دورا ن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ پانا لیکس میں لگائے جانیوالے الزامات پر وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف اور اُنکے خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا جس سے مخالفوں کو جواب مل گیا ہے اُنہیں اب کوئی راستہ نہیں مل رہا کہ کونسا نیا ڈرامہ شروع کریں، آج کی پریس کانفرنس کا مقصد میاں نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے،ملک اب ترقی کی طرف چل پڑا ہے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی ترقی کیلئے شروع کئے جانیوالے منصوبوں میں ٹانگیں نہ اڑائیں اس موقع پر کلثوم اختر آمنہ،لیاقت علی ضیاء حمید طور،چوہدری اعجاز لطیف،پرویز اقبال،عطاء محمد ڈوگر،ڈاکٹر مشتاق،انصر علی وائیں ،فیضان شمیم و دیگر موجود تھے۔

مجیدہ وائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر