جمعیت علماء پاکستان جمہوری اورسیاسی جدوجہد پریقین رکھتی ہے، شاہ اویس نورانی

جمعیت علماء پاکستان جمہوری اورسیاسی جدوجہد پریقین رکھتی ہے، شاہ اویس نورانی

خان پور(تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان جمہوری اور سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے ،کسی کو پارلیمنٹ کی دیواریں پھلانگنے کی اجازت نہیں دیں گے ،موجودہ آپریشن ڈمی اور سست روی کا شکار ہے،چھوٹو اور چھوٹے چھوٹے گینگز پکڑے جا رہے ہیں ،بڑے لوگوں پر ہاتھ آخر کیوں نہیں ڈالا(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

جارہا،الطاف حسین بہت بڑا دہشت گرد اور کراچی کے 40ہزار مہاجروں کا قاتل ہے،انٹر پول کے ذریعے اسے لندن سے واپس لاکر سزا دی جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صا حبزادہ شاہ محمد اویس نو رانی نے جے یو پی کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران اپنی گفتگو میں کیا ،ملاقات کرنیوالے وفد میں مولانا محمد احمد سعیدی کلاچی،علامہ عبد الستار رضوی،محمد محسن قادری،قاری شریف احمد فریدی،محمود حسن چوہان شامل تھے۔مولانا اویس نورانی نے مزید کہا کہ جے یو پی کے کارکن نظام مصطفیٰ ﷺ کے ملک میں نفاذ کی جدو جہد کو تیز کردیں ،جے یو پی کو وارڈز کی سطح سے مضبوط کریں۔2018ء میں ہونیوالے الیکشن کی ابھی سے تیاری شروع کردیں اور امید وار نامزد کرکے عوام میں تعارفی رابطہ مہم شروع کردیں ،۔ملا قات کرنیوالے وفد کے اراکین نے لاہور میں امام نورانی ورکرز کنونشن کی کامیابی پر صا حبزادہ محمد اویس نورانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی وضا حت کی کہ ضلع رحیم یار خان سے ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل قافلے نے حاجی محمد سعیدی کی قیادت میں شرکت کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر