پیف سے منسلک سکولوں کی عمارتیں سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے لگیں

پیف سے منسلک سکولوں کی عمارتیں سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے لگیں

ملتان( سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے فروغ تعلیم کے لئے نجی سکولوں کو ای وی ایس سکیم کے تحت فاؤنڈیشن سے منسلک کیا گیاہے‘ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہانہ فی طالبعلم ساڑھے 5سو سے 800روپے تک ای وی ایس سکولوں کو ادائیگی کی جاتی ہے‘ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

بچوں کی کتب کا خرچہ بھی حکومت پنجاب برداشت کرتی ہے‘مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ پیف سکولوں کی عمارتوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس سے بچوں کی تعلیم اور سکول کا ماحول متاثر ہو رہا ہے‘سکول سیاسی ڈیرے کے طور پر بھی استعمال ہو رہے ہیں‘اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایک مراسلے میں پیف سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ سکول کی حدود میں نہ صرف سکول مالک بلکہ کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے‘سکول کو سیاسی ڈیرے کے طور پر کسی بھی صورت میں استعمال نہیں کیا جا سکتا‘اس لئے تمام پیف پارٹنر سکولوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں سے باز آجائیں اور سکول کی عمارت کو صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہی استعمال کریں ورنہ ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...