ایم پی اے محمود ا لحسن کے بیٹے کو جعلسازی کیس میں سزا ضرور ہو گی: چیئرمین بورڈ

ایم پی اے محمود ا لحسن کے بیٹے کو جعلسازی کیس میں سزا ضرور ہو گی: چیئرمین بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ریاض احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا محمود ا لحسن کے بیٹے عبداللہ محمود کو جعلسازی کیس میں سزا ضرور ہو گی‘ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کے کیسز ڈسپلن کمیٹی میں ہیں‘میٹرک سپلیمنٹری امتحانات (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
سے قبل تمام نقل کیسز فائنل کر لئے جائیں گے‘چیئرمین ریاض احمد ہاشمی نے مزید کہا کہ یہ ملتان بورڈ کا میرٹ کا ثبوت ہے کہ حکومتی رکن اسمبلی کے بیٹے کیخلاف نہ صرف پرچہ درج کرایا بلکہ اس کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی ہے‘واضح رہے کہ ایم پی اے رانا محمود الحسن کے بیٹے عبداللہ محمود نے اپنی جگہ دوسرے امیدوار علی وارث کو امتحانی سنٹر میں بٹھا دیا گیا تھا‘جو چیکنگ پر پکڑا گیا تھا‘اس پر تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج ہوا ‘عبداللہ محمود کو گرفتار نہیں کیا گیا‘اس بارے میں چیئرمین بورڈ ریاض احمد ہاشمی نے کہا کہ پولیس کا کام ہے کہ وہ کارروائی کرے ‘ہم اپنا کام کرر ہے ہیں ۔
چیئرمین بورڈ