تھانہ کینٹ پولیس نے 2 مشکوک افراد گرفتار کر لئے ‘سوا چار کلو چرس برآمد

تھانہ کینٹ پولیس نے 2 مشکوک افراد گرفتار کر لئے ‘سوا چار کلو چرس برآمد

ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ کینٹ نے گجر کھڈا روڈ سے رکشہ پر سوار 2مشکوک افراد کے قبضے سے 4کلو 2 سو 82 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا دیگرملزمان کی گرفتاری (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی تفصیل کیمطابق تھانہ کینٹ کی پولیس نے گذشتہ (جمعہ) کو مخبر کی اطلاع پر گجر کھڈا روڈ سے ایک رکشہ روکا جس میں 2 مشکوک افراد سوار تھے دوران تفتیش ملزمان نے اپنا نام محمد عمران اور عبدالرحمن بتایا ۔مذکورہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیاملزمان نے رکشے کے اندر پچھلی سیٹ کے نیچے سے چرس برآمد کروائی جس کا وزن کرنے پر کلو 2 سو 82 گرام معلوم ہواپولیس نے مذکورہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں دیگر ملزمان کے ناموں کی تفصیل بتائی جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے پولیس کے مطابق مذکورہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اہم گرفتاریان اور ریکوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان بہت بڑے منشیات ڈیلر ہیں اور یہ پہلی دفعہ پکڑے گئے ہیں آج سے پہلے ان پر کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہے۔

چرس

مزید : ملتان صفحہ آخر