زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی 20 افراد سے تفتیش کی گئی ‘ پولیس رپورٹ

زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی 20 افراد سے تفتیش کی گئی ‘ پولیس رپورٹ

لیہ (نما ئندہ پا کستان)ضلع پولیس لیہ نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کے واقعہ کی تیزی سے تفتیشی مراحل کو مکمل کر کے ملزمان کا(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

تعین فر رانزک رپورٹس اور موقع پر پائے گئے لڈوں کی لیبارٹری تجزیہ کے بعد رپورٹس کی روشنی میں سات رکنی ٹیم نے جلد عمل میں لایا ہے یہ بات اعلی پولیس حکام کی وزیر اعلی پنجاب سے ویڈیو لنک کے دوران بریفینگ میں بتائی گئی ۔بریفینگ میں کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء،ایس پی رینج کرائم ،انچارج ہومی سائیڈ محمد افضل،ڈی ایس پی صدر محمد اکرم نیازی ،ایس ایچ اوز لیہ ،فتح پور ،کڑور موجود تھے۔ پولیس افسران نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کے حقائق کے تعین کے لیے اٹھائے گئے تمام تفتیشی مراحل کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ کو یکسو کر نے تک بیس افراد سے تفتیش کی گئی ہسپتالوں میں مٹھائی سے متاثرہ افراد کو لانے ،لیجانے میں موثر کردار ،زہر کی بوتل برامد کرنے فرانزک رپورٹ کے لیے فوری پیش رفت اور جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سرعت سے اقدامات پر ضلع پولیس لیہ کی گارکردگی کو سہرایا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...